مینال خان کی جگہ ڈرامہ سیریل ’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘میں صباء بخاری کاسٹ

مینال خان کی جگہ ڈرامہ سیریل ’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘میں صباء بخاری کاسٹ
مینال خان کی جگہ ڈرامہ سیریل ’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘میں صباء بخاری کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر آصف حنیف مہر نے مینال خان کی جگہ ڈرامہ سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ میں صباء بخاری کو کاسٹ کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں اپنی فنّی مصروفیات کے باعث ڈرامہ میں کام کرنے سے معذرت کی تھی ۔ اس میگا پراجیکٹ کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور میں تیزی سے جاری ہے جس میں انعام خان،صباء فیصل ،رزکمالی،اذیکا ڈینیئل،صباء بخاری سمیت دیگر فنکار حصّہ لے رہے ہیں۔شاہد عزیز کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’دکھ کم نہ ہوں گے‘‘ کے دیگر نمایاں فنکاروں میں بابر علی،سیمی راحیل،عفان وحید اور فیصل رحمان شامل ہیں۔یہ ڈرامہ مارچ میں نجی چینل سے آن ائیر ہوگا۔یاد رہے کہ مینال خان نے ڈرامہ سیریل کے بنائے جانے والے پائلٹ میں کام کیا تھا ۔

مزید :

کلچر -