لائبہ خان کا سٹیج ڈرامہ’غلط فہمیاں ’’مقبولیت حاصل کرنے لگا

لائبہ خان کا سٹیج ڈرامہ’غلط فہمیاں ’’مقبولیت حاصل کرنے لگا
لائبہ خان کا سٹیج ڈرامہ’غلط فہمیاں ’’مقبولیت حاصل کرنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں لائبہ خان کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’غلط فہمیاں‘‘کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔لائبہ خان نے’’غلط فہمیاں‘‘ کے لئے خصوصی ڈانس آئٹمز اور ڈریسز تیارکئے ہیں۔ دیگر فنکاروں میںآفرین،شاہد خان،سرفراز وکی ،صباء چوہدری،ندیم برال،ساجد شوکی اور اسد مکھڑا شامل ہیں ۔ اس ڈرامے کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ڈرامہ پروڈیوسرملک طارق نے کہا کہ اداکار اور اداکاراؤں میں مثبت مقابلہ بازی کو شائقین بھی پسند کرتے ہیں ۔میرے ڈراموں میں فنکاروں کی پرفارمنس کو ہمیشہ بے حد سراہا جاتاہے۔اس بات کا تمام کریڈٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کوجاتا ہے۔ ملک طارق نے کہا کہ میرے ڈراموں میں بھی سٹیج کے معروف فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ وہ دور حاضر کے نمبر ون سٹیج ڈائریکٹر ہیں اوراپنے کام پر مکمل دسترس رکھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -