دہشتگردی کے خلافجنگ میں قوم بہادر افوا ج کے ساتھ ہے،تحریک اویسیہ

دہشتگردی کے خلافجنگ میں قوم بہادر افوا ج کے ساتھ ہے،تحریک اویسیہ

  

لاہور(وقائع نگار)تحریک اُویسیہ پاکستا ن مرکزی سینئر نائب امیرسید عرفان احمد،اورپنجاب کے صدر ،پیرتوصیف النبی مجددی نے کہاہے کہ دہشتگردی کی جنگ میں قوم بہادرافواج پاکستان کے ساتھ ہے ، ملک و قوم کوغیروں کی آگ میں جھونکنے والے اندرونی دشمنوں کے خاتمے تک بیرون ملک سے آنے والی دہشتگردی کو کنٹرول کرناممکن نہیں،افواج پاکستان ملکی سالمیت کی ضامن ہیں ،تحریک اُویسیہ پاکستان پنجاب کے عہدران ،پیروقاص منور نائب صدر ،راناناصر اقبال ایڈووکیٹ ،نا ئب صدر،حافظ محمد آصف اویسی ،نائب صدر،مفتی نعیم اللہ،جنرل سیکرٹری،پیرمعین منصورگردیزی ،جوائنٹ سیکرٹری،قاری غلام شبیرسیالوی،سیکرٹری مالیات،امتیاز علی شاکر،سیکرٹری نشرواشاعت سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بزرگان دین کے مزارات پرامن کاپیغام ملتاہے اور دین اسلام کسی بے گناہ کوسزانہیں دیتا،اسلام امن و انصاف کا عملی نمونہ پیش کرتاہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -