شہرپیر س بنانے کے دعویداروں نے مسائل میں اضافہ کیا،فیصل میر

شہرپیر س بنانے کے دعویداروں نے مسائل میں اضافہ کیا،فیصل میر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پاٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے اسے در حقیقت ایک مسائلستان کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اورلاہور شہر کے عوام کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے کبھی شہریوں کو ڈینگی کی وباء گھیر لیتی ہے تو کبھی اورنج لائن میٹرو ٹرین کے نتیجے میں لوگ اس کر ینوں کے نیچے آ کر دم توڑ جاتے ہیں۔

تو کبھی اسی کے کام کی آلودگی کی وجہ سے مختلف قسم کی جلدی اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضرورت تو اس امر کی تھی کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاتیں اور انہیں ریلیف دیا جاتا لیکن حکمرانوں نے عوام کو الٹا بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ میں جھونک دیا ہے موسم قدرے بہتر اور سردی بھی کم ہو رہی ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -