ڈینٹل ہسپتال کوڑے کا ڈھیر،سعدیہ سہیل کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

ڈینٹل ہسپتال کوڑے کا ڈھیر،سعدیہ سہیل کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب ڈینٹل ہسپتال کوڑے کا ڈھیر بن گیا، سینئر ڈاکٹرز اپنے مہنگے پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف، غریب مریضوں میں ہیپاٹائٹس بانٹنے لگا۔

، ہسپتال میں دانت بنانے والی لیبارٹری می ں بلیوں اور چوہوں کا راج، لیبارٹری میں ہر طرف گندگی ہی گندگی، لیبارٹری میں پانی کھڑا ہونے سے کام کرنے والی ڈاکٹرز کو مشکلات کا سامناہے۔