سیکیورٹی ادارے اورعوام قربانیاں دے رہے ہیں،چودھری منور انجم

سیکیورٹی ادارے اورعوام قربانیاں دے رہے ہیں،چودھری منور انجم

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے میڈیا کوآارڈینیٹر وپیپلز پارٹی فیڈرل کونسل کے رکن چوہدر ی منور انجم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے اورعوام قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ حکمران انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف کھڑے ہونے کو تیار نہیں۔

حکومت دل سے اپنی فوج کے ساتھ نہیں کھڑی اگر ایسا ہوتا تو دہشتگردی نہ ہوتی حکمرانو ں کی صفوں میں موجود لوگوں کے انتہاپسندوں سے رشتے اوررابطے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ کومبنگ آپریشن حکومتی پارٹی کے اندر اورحکومت کی حمایت یافتہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بھی ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ نواز حکومت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سے گریزاں ہے اچھے اور برے دہشتگردوں کاشوشہ عوام کو بے قوف بنانے کیلئے استعمال کیاگیایہی وجہ ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -