سیاسی اختلافات پر کاروباری مراکزکو نشانہ بنانا افسوسناک ہے،ناصررمضان

سیاسی اختلافات پر کاروباری مراکزکو نشانہ بنانا افسوسناک ہے،ناصررمضان

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ق لاہور کے ترجمان ناصررمضان گجر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات پر کاروباری مراکز کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے مسلم لیگ کے دور حکومت میں شریف برادران کے بیرون ملک جانے کے باوجود اور ان کے کاروباری اداروں کی جانب سے اربوں روپے کے قرضے لیکر واپس نہ کرنے پر بھی ان کے کاروبار ی اداروں کو تحفظ فراہم کیا گیا اور ان کے بیرون ملک سے وطن واپسی تک ان کے کاروباری اداروں کے خلاف باوجود قرضوں کی عدم ادائیگی کے کوئی کارروائی نہ کرکے ایک مثال قائم کی گئی تھی۔لیکن پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیرالدین کے فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ ادارے تیمور ٹریولز جو سب سے پرانا ٹرانسپورٹ اڈا ہے کا لائسینس منسوخ کرکے انتقامی سیاست کا آغا ز کردیا گیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -