البیراک ویسٹ مینجمنٹ کا دیہی علاقوں میں فیلڈ آپریشن شروع
لاہور(پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے ایل ڈبلیو ایم کے اشتراک سے چائنہ سکیم کے بعد گرینڈ صفائی آپریشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملحقہ دیہی علاقوں میں فیلڈ آپریشنز کا آغاز کر دیا۔ ہفتہ کے روز بمبھے جھگیاں میں 150 سینٹری ورکرز کے اسپیشل سکواڈ نے صفائی آپریشن میں حصہ لیا اور بڑی مقدار میں کوڑا کرکٹ اٹھایا۔ سرگرمی میں ایم پی اے چوہدری شہباز ،یوسی چئیرمین چوہدری شاہ نواز، وائس چئیرمین چوہدری ندیم سرور اور مقامی کونسلرز موجود تھے۔ علاقے میں البیراک کی کمیونیکیشنز ٹیم نے آگاہی کیمپ قائم کر کے مقامی لوگوں میں ہدایت نامے تقسیم کئے۔ جبکہ صفائی سے متعلق شکایات بھی سنی گئیں اور ان کے فوری حل کیلئے اقدامات بھی کئے گئے۔ چوہدری شہباز نے چئیرمین ، وائس چئیرمین اور مقامی کونسلرز کے ہمراہ آگاہی کیمپ کا دورہ کیا جہاں البیراک ٹیم نے انہیں جاری صفائی آگاہی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ مزید براں ایم پی اے نے البیراک ٹیم اور مقامی کونسلز کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور صفائی آپریشنز کا جائزہ بھی لیا۔