مغربی ممالک قادیانیوں کے متعلق ترامیم ختم کرانا چاہتے ہیں،طلباء رہنما

مغربی ممالک قادیانیوں کے متعلق ترامیم ختم کرانا چاہتے ہیں،طلباء رہنما

  

لاہور(وقائع نگار)سیاسی ومذہبی طلباء جماعتوں کے قائدین نے کہاہے کہ یورپی یونین اورمغربی ممالک مالی امدادپاکستان کودینے کے ساتھ ساتھ قانون توہین رسالت میں ترمیم اورقادیانیوں کے خلاف آئینی ترامیم ختم کراناچاہتے ہیں ،یہ ان کے ایجنڈے کاحصہ ہیں حکومت آل پارٹیزکانفرنس اسلام آباد کے تمام مطالبات تسلیم کرے ،سینیٹ میں ایک بار پھر توہین رسالت کا مسئلہ اٹھایا جاناسازش کاحصہ ہے۔عالمی دباؤ پر نان ایشوز کو ایشوز بنا کر ملک کے نظریے کو تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہے،سانحہ دوالمیال میں مسلمانوں پرمظالم کیے جارہے ہیں دینی جماعتیں کسی صورت ناموس رسالت قانون میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیزطلباء تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس کی صدارت پیرمیاں محمدرضوان نفیس نے کی کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا عبدالنعیم،جمعیۃ طلباء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن،،مولانا خالدعابدحافظ زین العابدین،حافظ عادل شہزاد،ایم ایس ایف کے مرکزی صدرسہیل چیمہ،اہلحدیث سٹوڈنٹس کے قاضی محمدجنید یحیٰ،عبدالقدیر،حافط صفوان،حافظ طلحہ احسان، امامیہ سٹوڈنٹس کے عباس حیدر،ناصرمہدی،المحمدیہ سٹوڈنٹس کے حنظلہ عماد،احمدقیوم،جعفری سٹوڈنٹس کے حیدرعباس،تحریک طلبہ اسلام کے محمدقاسم چیمہ نے خطاب وشرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -