دہشتگردوں کے خلاففوج کا فوری آپریشن خوش آئند ہے،اشرفجلالی

دہشتگردوں کے خلاففوج کا فوری آپریشن خوش آئند ہے،اشرفجلالی

  

لاہور(وقائع نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام فیروز کالونی میانی میں عظیم الشان لبیک یا رسول اللہﷺکانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت حضرت خواجہ محمد حسن باروی نے کی جبکہ پیر سید علی حسین شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے ۔کانفرنس میں ہزاروں عاشقان رسول ﷺنے شرکت کی وہ بڑے جذباتی انداز میں لبیک یا رسول اللہﷺکے نعرے لگا رہے تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے چیئر مین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہادہشت گردوں کے خلاف فوج کا فوری آپریشن خوش آئند ہے۔دہشت گردوں کے مکمل صفایا کیلئے فوج کو مکمل اختیارات دیے جائیں۔ دہشتگرد معاشرے کا ناسور ہیں سرکوبی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔حکومت سیاسی مفادات کے لئے اصل حقائق سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔دہشگردوں کے سہولت کاروں کو گود میں لے کر امن کی بات کرنے والے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔تحریک لبیک یار سول اللہﷺدہشگرد سوچ کے خاتمہ کے لئے میدان عمل میں ہے ۔ہمارے مبلغین اور ذمہ داران بیداری شعور کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -