سب سے بڑی الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ تجاوزات کی منڈی میں تبدیل

سب سے بڑی الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ تجاوزات کی منڈی میں تبدیل

  

لاہور (سروے رپورٹ: اسد اقبال ۔ تصاویر ،ناصر غنی)پاکستان کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مارکیٹ ہال روڈ انتظامی غفلت کے باعث گوں نا گوں مسائل سے دوچار ہے ۔جہاں پر قائم تجاوزات ، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور کاؤ نٹر مافیا نے خریداروں کے لیے ہال روڈ پر آنا اذیت بنا رکھا ہے۔روڈ کے دونوں اطراف لی پارکنگ نے قبضہ جماتے ہوئے موٹر سائیکل پارکنگ اسٹینڈ قائم کر کے کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے جبکہ دکانداروں نے سو نے پہ سہاگہ کر تے ہوئے کاؤنٹر مافیاکو اپنی دکانوں کے آگے (فٹ پاتھ)پر بٹھا رکھا ہے جن سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہال روڈ پر تاجروں کی جانب سے قائم کی جانے والی تجاوزات کے پیش نظر ٹاؤنز کے کرپٹ اہلکاروں کی چاندی بھی بن رہی ہے اور اس صورتحال میں ہال روڈ پر ٹر یفک کا جام رہنا معمول ٹھہرچکا ہے جس سے شہریوں خصوصی خواتین صارفین کو ہال روڈپر اپنی مطلوبہ جگہ پر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز ہال روڈ الیکٹرونکس مارکیٹ کا سروے کیا گیا ۔جہاں پر روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہونے کے باوجود تاجر اور خریدار ضلعی حکومت کی عدم تو جہی کے باعث مسائل سے دوچار ہیں ۔ واضح رہے کہ ہال روڈ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مارکیٹ ہے جہاں پر موبائل ، کمپیوٹر،سی ڈیز، ایل ای ڈی اور ہر طر ح کی اسسیسریز سمیت الیکٹرونکس کی دیگر اشیاء کی ہزاروں دکانیں ہیں اور تھوک کی غرض سے خریداری کر نے کے لیے ملک بھر سے تاجر یہاں کارخ کر تے ہیں ہروقت ہال روڈ پر ٹریفک کا اژدھام دکھائی دیتا ہے اور خریداروں کا پیدل چلنا بھی دشوار بن جاتا ہے ۔علاوہ ازیں قبضہ مافیا نے ہال روڈ پر واقع نالے پر عارضی دکانیں بھی بنا رکھی ہیں جن سے ٹاؤن انتظامیہ ماہانہ کی بنیاد پر بھتہ وصول کر تی ہے ۔خریدارو ں کے مطابق ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈی سی لاہور ہال روڈ پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا خاتمہ کر تے ہوئے تاجروں او ر خریداروں کو ریلیف سے ہمکنار کریں جس سے نہ صر ف ہال روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ کاروباری سر گر میاں بھی تیز ہو نگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -