ڈمی اور دو نمبر موبائل فروخت کر نے والا گروہ بھی سر گر م
لاہور (کامرس رپورٹر)ہال روڈ پر ڈمی اور دو نمبر موبائل فروخت کر نے والا گروہ بھی سر گر م ہے جو سادہ لوح شہریوں کو بے وقوف بناتے ہوئے ڈمی اور دونمبر موبائل سستے داموں فروخت کر نے کا لالچ دے کر لوٹتے ہیں اوراس حوالے سے دکانداروں او ر خریداروں کے مابین تو تکرار کا سلسلہ بھی دیکھنے کو اکثر ملتا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ہال روڈ پر دونمبر اشیاء کا کاروبار کر نے کے لیے خونی گلی مشہور ہے جہاں پر دکانداروں کا ایک دوسرے کے ساتھ مکمل گٹھ جوڑ ہے اور اگر کو ئی شہری غلط چیز واپس کر نے کے لیے آجائے تو خونی گلی کے دکاندار یکجان ہو کر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنا دیتے ہیں ۔