ٹاؤن انتظامیہ روزانہ تجاوزات کے خلافآپریشن کرتی ہے،ترجمان

ٹاؤن انتظامیہ روزانہ تجاوزات کے خلافآپریشن کرتی ہے،ترجمان

  

لاہور (کامرس رپورٹر)داتا گنج بخش ٹاؤ ن کے تر جمان نے کہا ہے کہ ٹاؤ ن انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شہر میں تجاوزات کے خلاف آپر یشن کر رہا ہے جس کو باقاعدہ ٹی ایم او و دیگر افسران مانیٹر کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہال روڈ پر بھی اکثر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور دکانداروں کی جانب سے رکھی گئی اشیاء و سامان ضبط کر لیا جاتا ہے جسے جرمانے کے بعد واپس کیا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے بدلے ٹاؤ ن اہلکاروں کا رشوت لینا بالکل جھوٹ ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -