مسائل کی بڑی وجہ تاجر گروپوں کی چپقلش،الیکشن بھی نہ ہو سکے
لاہور (کامرس رپورٹر)مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہال روڈ پر قائم دو تاجر گروپوں کے مابین چپقلش او دھڑا بندی کے باعث ہال روڈ کے مسائل حل نہ ہو سکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ہال روڈ پر 5ہزار کے قریب ووٹرز کی نمائندگی کے لیے خدمت گر وپ او ر اتحاد گروپ ہے ۔خدمت گروپ کے صدر بابر محمود جبکہ اتحاد گروپ کے صدر شبیر لبھا ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہال روڈ پرجب تک دونوں گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا نہیں کیا جاتا تب تک ہال روڈ کے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔واضح رہے کہ بجلی کی تاروں کے گچھے اکثر پلازوں کے باہر اور اندر ہیں۔ گزشتہ پانچ سال سے ہال روڈ کے الیکشن نہ ہو سکے ایک گروپ خود کو ہال روڈ کا صدر اور دوسر ا گروپ خود کو حقیقی نمائندہ کہتا ہے ۔واضح رہے کہ ہال روڈ پر خدمت گروپ اور اتحاد گروپ کے عہدیداران کی رضا مندی سے 2012میں انتخابات ہوئے جس میں متفقہ طور پر نو منتخب قیادت کو تسلیم کیا گیا تاہم انتخابات کے بعد ایک بار پھر دونوں گروپوں میں اختلافات پیدا ہو گئے ۔