بم دھماکہ کے بعد گاہک ڈر گئے،کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں،تاجر

بم دھماکہ کے بعد گاہک ڈر گئے،کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں،تاجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)مال روڈ چیئر نگ کراس پر ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد ہال روڈ پر تاحال کاروباری سر گر میاں مندی کا شکار ہیں لاہور سمیت ملک بھر سے آنے والے تھوک بیو پاریوں نے مزید ایک ہفتہ کے لیے ہال روڈ پر اشیاء کی خریداری نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضلعی حکومت ہال روڈ پر پارکنگ مسائل ختم کر نے کے لیے پارکنگ پلازہ تعمیر کر ے ان خیالات کا اظہارانجمن تاجران ہال روڈ کے صدر شبیر لبھا،آصف محمو د بٹ ، چوہدری جمشید ، افضا ل صدیقی ، محمد سعید ، ملک نوید ، محمد سلیم ، بابر علی اور ملک ثاقب نے’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے تاجر حکومتی خزانہ کو سالانہ کروڑوں روپے کے ٹیکس ادا کر تے ہیں جس کے باو جو د ہال روڈ کے تاجروں کو حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف میسر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہال روڈ پر سب سے اہم مسئلہ پارکنگ کا ہے جس کے لیے حکومت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ہال روڈ پر جلد پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا تاہم کئی سال گزرنے کے باوجو د آج تک نہ تو پارکنگ پلازہ تعمیر کیا گیا اور نہ ہی اس کے متباد ل پارکنگ کا کوئی نظام مو جو د ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہال روڈ پر مخالف گروپ دکانداروں کے مسائل حل کروانے میں روڑے اٹکا رہا ہے ، تجاوزات اور کاؤ نٹر مافیا کے خلاف کارروائی کر نے کے لیے گنج بخش ٹاؤ ن کو تحریری و زبانی گزارشات کر نے کے باوجو د کوئی شنوائی نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں پر چوری کے موبائل کا کاروبار بھی ہوتا ہے جس کو روکنے کے لیے مقامی تھانہ کی پو لیس اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔