پارکنگ اور سیکیورٹی سسٹم بہتر بنانے کی ضرورت ہے،صارفین

پارکنگ اور سیکیورٹی سسٹم بہتر بنانے کی ضرورت ہے،صارفین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)ہال روڈ پر خریدار ی کرنے آئے ہوئے صارفین نعیم ، زعیم ، اعجاز احمد ، محمد بابر ، محمد اشرف ، احتشام ،خرم ، دانش اور وقار حیدر نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہال روڈ پر خریداری کر نا بہت بڑا مسئلہ ہے پہلے تو یہاں پر پارکنگ کا کوئی نظام مو جود نہیں۔ ٹریفک وارڈنزفرائض بخوبی سر انجام نہیں دیتے جس کے لیے چائیے کہ ٹریفک کو کنٹرول کر نے کے لیے ہال روڈ پر ایک روٹ پلان دیا جائے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہاں پر جعلی اور چوری کے مو بائل بھی فروخت ہوتے ہیں جس کے سد باب کے لیے مقامی تھانہ کی پولیس کو حرکت میں آنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہال روڈ پر سیکیورٹی صورتحال کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیو نکہ ہر وقت رش رہنے سے دہشت گر د اس جگہ کو اپنے مذمو م مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔