دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی،راحیلہ یحیٰ منور

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی،راحیلہ یحیٰ منور

  

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحیٰی منور نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہیں دے گی۔

لاشوں پر سیاست کرنے کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔یہ وقت قوم میں انتشار پھیلانے کا نہیں بلکہ یکجہتی اور متحد ہونے کا ہے۔شدت پسندوں کا ایک مخصوص گروہ اسلام کے نام پر خوف ہراس پھیلا رہا ہے۔پاکستان کی ترقی کے دشمن دہشتگردی کی فضاء دوبارہ پیدا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاسی پیک دنیا بھر کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح لگ رہا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -