حکمرانوں نے 9ارب 70کروڑڈالر کے قرض لئے،میاں ایوب

حکمرانوں نے 9ارب 70کروڑڈالر کے قرض لئے،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے والوں کے دعوے کرنے والوں نے اب تک بیرونی ممالک سے 9ارب 70کروڑ ڈالرکے قرضے لے لئے ہیں (ن) لیگ عوام کی کھال اتارنے والی جماعت بن چکی ہے ۔

،قرضوں نے ملکی معیشت کوجکڑرکھا ہے اورعوام پریشان ہیں کہ وہ بچوں کیلئے روٹی خریدیں یا بل دیں ؟۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی یہ ہے قرضے لو،نوٹ چھاپو اورحکومت چلاؤ اورسارا بوجھ غریبوں پرٹیکسوں کی شکل میں ڈال دو،آئی ایم ایف کی غلام حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوجنوبی ایشیا کے بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ تھا انہیں ملک میں بڑھتی بے روزگاری ،قرضوں،خودکشیوں کے ریکارڈ توڑنے اورجعلی اعدادوشمارپیش کرنے پرایوارڈ ملنا چاہیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -