دہشتگردی کے حالیہ واقعات ملک کے خلافسازش ہیں

دہشتگردی کے حالیہ واقعات ملک کے خلافسازش ہیں

  

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات ملک کے خلاف بڑی سازش ہیں ،ہم سب نے مل کر اس سازش کو ناکام بناناہے ، دہشت گردملک کے دشمن ہیں ،دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

،پوری قوم مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی ،انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں نے ملک و قوم کے لئے ان گنت قربانیاں دی ہیں ،ہمیں ان پر فخر ہے ، ملک میں دہشت گردی کی وارداتیں ہمیں اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں،پاکستان سے ہمارا رشتہ بہت گہر اور مضبو ط ہے ،پاکستان کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ،پاکستان ہی ہماری پہچان ہے اس کے خلاف سازش کرنے واے ہمارے دشمن ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -