بلدیاتی نظام کا اصل مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے،نبیلہ یاسمین

بلدیاتی نظام کا اصل مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے،نبیلہ یاسمین

  

لاہور( انٹرویو: دیبا مرزا :اہتمام آصف شاہ تصاویر )لیڈی کونسلر یونین کونسل 112نبیلہ یاسمین نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کا اصل مقصد نچلی سطح کے مسائل کو فوری طور پر عوام کی دہلیز پر ہی حل کرنا ہے ہمارے متعلقہ ایم پی اے سیف الموک کھوکھر کی ذاتی کاوشوں کی وجہ سے آج ہماری یونین کونسل کو ایک ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیدیا گیا ہے ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے وارفلٹریشن پلانٹ ‘ٹیوب ویلز اور ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولتیں ہماری یونین کونسل کے عوام کو میسر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواتین کو ان کا جائز مقام دیا ، خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا میری سیاسی جدوجہد کا اولین مقصد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’روز نامہ پاکستان کے فورم ‘‘ میں کیا۔نبیلہ یاسمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے عوا م کے بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے تو اس کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم بلدیاتی نظام ہے جو ہر سطح پر ہے اور عوام کی آسان دسترس میں بھی ہے کیونکہ عوامی نمائندے بھی مقامی گلی محلوں سے ہی تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارے ایم اپی اے ملک سیف الموک کھوکھر نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اسی کی وجہ سے ہی (ن) لیگ کی ٹکٹ پر بلدیاتی الیکشن لڑنے والوں نے لاہور بھر سے کامیابی حاصل کی ہے اور ہمیں دو تہائی اکثریت سے بھی زیادہ کامیابی ملی اور شور مچانے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ن) لیگ کی حکومت کا ایجنڈا ترقی اور عوام کی خدمت جبکہ مخالفین صرف انتشار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے دن رات محنت کررہی ہے 2018ء تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابوب پالیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -