چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مستحق خواتین میں چیک تقسیم کئے

چیئرمین زکوٰۃ و عشر پنجاب نے مستحق خواتین میں چیک تقسیم کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)چیئرمین زکوۃ و عشر پنجاب حمزہ علی رضا نے اپنے دفتر میں یوسی کی مستحق خواتین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرمستحق افرادتک زکوٰ ۃ کی رقم پہنچانے کا سلسلہ آسان بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے زکوٰ ۃ کے حصول کیلئے مستحقین کو مہینوں چکر لگانے پڑتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ تقریب میں یو سی 60کے چیئرمین چودھری کاشف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔