علماء وفد کی سی سی پی او کے ساتھ ملاقات،افسران کی شہادت پر تعزیت

علماء وفد کی سی سی پی او کے ساتھ ملاقات،افسران کی شہادت پر تعزیت

  

لاہور(وقائع نگار)چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد( خطیب بادشاہی مسجدلاہور) کی قیادت میں علماء او ر مذہبی راہنماؤں جن میں حافظ کاظم رضا نقوی ،مولانا حسین احمد اعوان،علامہ نعیم بادشاہ ،مولاناشکیل الرحمن ناصر ،مولانا مفتی سیف اللہ خالد ،مولانامجیب الرحمن انقلابی، صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد اور میڈیا کوارڈینیٹر سید عبد الکبیر آزاد ودیگر نے سی سی پی او لاہور امین وینس سے ملاقات کی اور سانحہ چیئرنگ کراس مال روڈ میں پویس افسران اور جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اس موقع پر سی سی پی او سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سانحہ چیرنگ کراس میں پویس افسران اور جوانوں کی شہادت پر دکھ ضرور ہے ،مگر انہوں نے پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ، پولیس کے افسران اور جوانوں نے دوران ڈیوٹی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں اور جام شہادت نوش کیا ، پولیس کے جوان وطن کی خاطر شہید ہوئے ،ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں، آج پوری پاکستانی قوم آپ کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -