سانحہ مال روڈ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب ایپکس کمیٹی کا جائزہ اجلاس آج ہوگا

سانحہ مال روڈ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب ایپکس ...
سانحہ مال روڈ کے بعد امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب ایپکس کمیٹی کا جائزہ اجلاس آج ہوگا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ مال روڈ کے بعد صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب ایپکس کمیٹی کا جائزہ اجلاس آج ہوگا جس میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج (اتوار کو ) ہوگا جس میں کور کمانڈر لاہور، پولیس اور خفیہ اداروں کے سربراہان و اعلیٰ افسران شرکت کریں گے ، اجلاس میں سانحہ لاہور کے بعد کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ اجلاس میں صوبے میں بڑے آپریشن پر غور کیا جائے گا جبکہ بعض اضلاع میں پولیس کے ساتھ رینجرز کی تعیناتی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب میں کومبنگ آپریشن جاری رکھنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -