نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ بھرمیں 1100 سے زائد مطلوب دہشت گرد مارے گئے

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ بھرمیں 1100 سے زائد مطلوب دہشت گرد مارے گئے
نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ بھرمیں 1100 سے زائد مطلوب دہشت گرد مارے گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ بھرمیں 1100 سے زائد مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

جیو نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 1800 سے زائد دہشت گرد پکڑے گئے، پکڑے گئے 1500دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے ہے،سندھ کے دیگرعلاقوں کے پکڑے گئے 300 دہشت گردوں کا تعلق داعش، القاعدہ، لشکر جھنگوی، پیپلز امن کمیٹی، دوسری کالعدم تنظیموں اور جئے سندھ متحدہ محاذ سے ہے۔

ملک بھر میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن، 94مشتبہ افراد،جھنگ سے دہشتگرد گرفتار،سہولت کار انوار کا بہنوئی عزیز الرحمان فرار

دستاویزات کے مطابق سندھ رینجرز نے 7 ہزار 112 جرائم پیشہ افراد، دہشت گرد، بھتہ خور پکڑے، پکڑے جانے والے ملزمان میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل تھے، 7ہزار 112ملزمان میں سے صرف237 کو سزائیں ملیں۔

مزید :

قومی -