جدہ سے اسلام آباد آنے والے نجی ایئر لائن کے طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

جدہ سے اسلام آباد آنے والے نجی ایئر لائن کے طیارے میں فنی خرابی، کراچی ...
جدہ سے اسلام آباد آنے والے نجی ایئر لائن کے طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر جدہ سے آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جہاں 5 گھنٹے گزرنے کے باوجود طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پرائیویٹ ایئر لائن کی پرواز ایس وی 0888 نے رات ساڑھے آٹھ بجے جدہ سے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث اسے کراچی کے ایئر پورٹ پر ہی اتار لیا گیا۔ طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی دور کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن پانچ گھنٹے کے قریب وقت گزرنے کے باوجود طیارے کی فنی خرابی دور نہیں کی جا سکی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔