یمن میں جاری آپریشن کے دوران دو اماراتی فوجی شہید

یمن میں جاری آپریشن کے دوران دو اماراتی فوجی شہید

  

صنعاء(این این آئی)یمن میں جاری آپریشن کے دوران عرب اتحاد میں شریک دو اماراتی فوجی شہید ہوگئے ،متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی مسلح افواج نے یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد میں شریک دو فوجیوں کے شہید ہونے کا اعلان کیا ۔مسلح افواج کی عام کمان کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سارجنٹ نادر مبارک عیسی سلیمان اور لانس کارپرل سلیمان محمد سلیمان الظہوری نے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری فوجی آپریشن امید کی واپسی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

مزید :

عالمی منظر -