پہرو نوگام چوک میں عسکریت پسندوں کا پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ

پہرو نوگام چوک میں عسکریت پسندوں کا پولیس پارٹی پر دستی بم سے حملہ

  

سری نگر(کے پی آئی) پہرو نوگام چوک میں عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر گرنیڈ داغا جس کے نتیجے میں 2اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ معلوم ہواہے کہ گرنیڈ حملے کے بعد پولیس وفورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیاہے۔ پہرو نوگام چوک میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جن کی شناخت رمیزیوسف اور محمد عباس کے بطور ہوئی ہے شدید طورپر زخمی ہوئے اور انہیں فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گرنیڈ حملے کے بعد پہرو چوک میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا ۔

اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے پولیس وفورسز کی بھاری جمعیت نے علاقہ کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی ۔

مزید :

عالمی منظر -