یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام، 4جنگجو ہلاک

یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام، 4جنگجو ہلاک

  

ریاض(این این آئی)یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داخلے کی ناکام کوششوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے باغیوں کو بھاگنے پرمجبور کردیاجبکہ سعودی عرب کی سرحدی محافظ فورس کی کارروائی کے نتیجے میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش میں کم سے کم چار جنگجو ہلاک ہو گئے،سعودی فورسز نے اسلحہ اور دیگر مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی سرحدی محافظ فورس کی کارروائی کے نتیجے میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش میں کم سے کم چار جنگجو ہلاک ہو گئے ۔مارے جانے واے فوجیوں نے معزول اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے ماتحت فوجیوں کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب گذشتہ شب یمنی باغیوں کے ایک گروپ نے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔سعودی بارڈر فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے بعد باغی اسلحہ اور لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ سعودی فورسز نے اسلحہ اور دیگر مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -