24ایس پیز اور 143ڈی ایس پیز کی سنیارٹی واپس لے لی گئی

24ایس پیز اور 143ڈی ایس پیز کی سنیارٹی واپس لے لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )پنجاب پولیس میں انعامیہ ترقیاں واپس ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے اینٹی ڈیشن (Ante Dated Promotion)لینے والے 24ایس پیز اور 143ڈی ایس پیز کی اینٹی ڈیٹ سنیارٹی واپس لے لی گئی ، اینٹی ڈیٹ سنیارٹی واپس ہونے کے بعد 4ایس پیز کے عہدوں میں تنزلی کرکے ڈی ایس پی بنا دیا جائے گا اور 23ڈی ایس پیز کو انسپکٹرز کر دیا جائے گا،محکمہ پولیس میں انعامیہ ترقیاں(آؤٹ آف ٹرن پرموشنز) ملنے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک ڈی ایس پی اور ایک انسپکٹر نے رٹ دائر کر رکھی تھی جس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو حکم دیا تھا کہ صوبے بھر میں انعامیہ ترقیاں لینے والے پولیس افسران سے فوری ترقیاں واپس لی جائیں جس کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے صوبے بھر میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد پولیس افسران سے انعامیہ ترقیاں واپس لیکر انکی سنیارٹی ری فکس کرکے فہرستیں سپریم کورٹ کو بھجوا دیں۔انعامیہ ترقیوں سے متاثرہ ہونے والے پولیس افسران نے نظر ثانی کی اپلیں دائر کیں جو زیر سماعت ہیں۔ آئی پنجاب نے پولیس افسران کی سنیارٹی ری فکس کرنے کے بعد صوبے بھر میں ایسے پولیس افسران جن کو ان کے بیج میٹس سے ہٹ کر اینٹی ڈیٹ سنیارٹیاں دی گئیں تھیں فوری طور پر واپس لینے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے صوبے بھرمیں 24ایس پیز اور 143ڈی ایس پیز کی اینٹی ڈیٹ سنیارٹی واپس لے لی گئی اینٹی ڈیٹ سنیارٹی واپس لینے کے بعد آئی پنجاب نے ان مذکورہ افسران کی بطور انسپکٹر سنیارٹی 1984سے 2001تک مکمل کر دی ہے ان مذکورہ افسران کو ان کے بیج میٹس کے ساتھ کر دیا گیا ہے ، آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے نمبر AD۔Ell/8493۔8511/E۔ll کے مطابق 24ایس پیز جن میں طارق محمود ، یاسین بشیر ، بہار احمد شاہ ، الطاف احمد گوندل ، شاہنواز، ممتاز احمد ، خالد بشیر ، سیف اللہ خان ، مس شاہدر نسرین ، فہمیدہ یاسمین ، افتخار الحق ، طلعت علی خان ، ریخانہ کوثر ، صدف فاطمہ ، حسیب حسین شاہ ، خالد مسعود، محمد اقبال ، یوسف علی شاہد ، غلام جیلانی ،سجاد حسین ، جبکہ ایس پی شہزاد سلیم ، لیاقت علی اور سجاد احمد سمیت چار ایس پیز کی اینٹی ڈیٹ سنیارٹی ری فکس کرکے ان کے عہدوں میں تنزلی کرتے ہوئے ڈی ایس پی کر دیا گیا ہے ، ڈی ایس پیز میں امتیاز احمد بھلی ،ممتاز سہرل ، راشدہ بی بی ، سرفراز حسین گیلانی ، حمیدہ بیگم ، ریخانہ اسلم ، شائستہ شمیم ، زوار حسین ، محمد شعیب ، غلام مصطفی ، محمد اکرم نیازی ، معین اشرف، زبیدہ پروین ، سائرہ بانو، خالدہ پروین ، طلعت حبیب ، ہماء4 نصیب، شاہدہ نورین ،روبینہ عباس، محمد اطہر فاروق، ظفراقبال ، آفتاب اللہ ، رب نواز، محمد انور، شمشاد اشرف ، شاہدنسرین ، امہ سلمیٰ ملک ، شہریار خان ، فرحت حمید قریشی ، محمد اسلم ، عارف رشید ، ہاشم علی بخاری ، نسیم الحق، رقیہ بانوسمیت 143ڈی ایس پیز کی اینٹی ڈیٹ سنیارٹیاں واپس لی گئیں ہیں ، اینٹی ڈیٹ سنیارٹیاں واپس ہونے کے بعد ان میں 23ڈی ایس پیز کو انسپکٹرکر دیا جائے گا ان میں ڈی ایس پی خفیظ احمد ، محمد گلزار ، حمیرا تبسم ، اعجاز محمود ، خالد محمود، کوثر پروین ، نویدہ حمید ، محمد اسلم ،محمد سعید انور، شبیر احمد ، رفعت سلطانہ ، نیلو فر حیات ، امتیا رعلی ، علم دین ، مظہر احمد ، محمد وسیم اعجاز، خاور سلیم ، زاہدہ پروین اور محمد ریاض شامل ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ایس پیز کی اینٹی ڈیٹ سنیارٹیاں واپس ہونے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو عہدے واپس لینے کے لئے مراسلہ آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ جبکہ متاثر ہونے والے ڈی ایس پیز کی سنیارٹی بطور انسپکٹر آئی جی پنجاب نے آرڈر جاری کر دئیے ہیں

مزید :

علاقائی -