اسلام آباد پشاور موٹر وے کی اراضی کان کنی کیلئے لیز پر دینے کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد پشاور موٹر وے کی اراضی کان کنی کیلئے لیز پر دینے کے خلاف درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون کی اراضی حکومت کی طرف سے کان کنی کیلئے لیز پر دینے کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے حکومت اقدام کو جائز اور قانونی قرار دے دیاہے۔عدالت نے اسلام آباد پشاور موٹروے ایم ون کی اراضی سے متعلق دائر درخواست پر 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ معدنیات اور زمین دوز مختلف اشیاء اور وسائل حکومتی ملکیت ہو تے ہیں ۔اراضی پرملکیت کا دعوی تو کوئی بھی کر سکتا ہے لیکن معدنیات اور وسائل ریاست کی ہی ملکیت ہوتے ہیں ۔
اراضی کان کنی

مزید :

علاقائی -