ضمنیاں تبدیل کرنے پر قصور کے انسپکٹر کو 6 سال قید ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

ضمنیاں تبدیل کرنے پر قصور کے انسپکٹر کو 6 سال قید ڈیڑھ لاکھ جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمدقاسم نے قتل کے مقدمہ میں ضمنیاں تبدیل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ضلع قصور کے انسپکٹر محمد عمران کو 6 سال قید اور ڈیرھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں قصور کے انسپکٹر محمد عمران کے کیس کی سماعت ہوئی ،مجرم انسپکٹر پر الزام ہے کہ اس نے قتل کے کیس کی تمام ضمنیاں تبدیل کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی تھی، عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی۔

ضمنیاں تبدیل

مزید :

علاقائی -