ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کا کچہریوں کا اچانک دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی کا کچہریوں کا اچانک دورہ

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے کینٹ کچہری اورماڈل ٹاون کچہری کا اچانک دورہ کیا ۔ سیشن جج نے عوام سے انہیں درپیش مسائل بھی پوچھے ،سیشن جج کینٹ کچہری کا دورہ کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری بھی گئے اور وہاں پر بھی عدالتوں کا جائزہ لیا ،سیشن جج نے ماڈل ٹاؤن کچہری کے 3جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت وحید، افتخار حسین اور محمد یوسف کے عدالتوں میں موجود نہ ہونے پر ان سے جواب طلب کر لیاہے، سیشن جج نے کینٹ اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانوں کا بھی دروہ کیا ،اس موقع پر فاضل جج نے سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اچانک دورہ

مزید :

علاقائی -