90 ہزار سے زائد وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی سے کروانے کا فیصلہ

90 ہزار سے زائد وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی سے کروانے کا فیصلہ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل عظمت علی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے 90 ہزار سے زائد وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جعلی ڈگریوں والے وکلاء کے لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ جیل بھی بھجوایا جائے گا۔انہوں کہا کہ جعلی ڈگریوں والے وکلاء ایل ایل بی میں داخلہ لیں یا لائسنس منسوخی کے ساتھ جیل جانے کو بھی تیار رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل نے پنجاب بھر کے وکلاء کی ڈگریاں ہائیر ایجوکیشن سے تصدیق کروا ئی جائیں گی ۔جس کے بعد جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاون بھی کیا جائے گا ۔

ڈگریاں،تصدیق

مزید :

علاقائی -