معذور شہریوں کے کوائف اکٹھے کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست

معذور شہریوں کے کوائف اکٹھے کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )مردم شماری کے ذریعے معذور شہریوں کے کوائف اکٹھے کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے ،یہ درخواست ڈاکٹر شاہ نواز منامی نے بیرسٹر شرجیل کامران شیخ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین اور قوانین معذوروں کو بہت سے حقوق دیتے ہیں جن پر عمل درآمد اور حکومتی پالیسی وضع کرنے کے لئے معذوروں کے حوالے سے مستند معلومات کا ہونا ضروری ہے ،اس حوالے سے تفصیلی سروے کے لئے دائر کی گئی درخواست 11فروری 2015ء سے زیرالتواء ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ1998ء میں ہونے والی مردم شماری میں معذوروں کے کوائف اکٹھے کئے گئے تھے جس کے مطابق کل آبادی کا 2.49فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے ۔

مزید :

علاقائی -