پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تقریب

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تقریب

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام طلباء و طالبات کو قدرتی وسائل کی اہمیت ، جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے گرین ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے رضاکار طلبہ کی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے طلباؤ طالبات میں ماحول کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کی تراکیب ، قدرتی وسائل کی اہمیت ، جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ کی فراہمی بارے آگاہی بیدار کی۔ ڈاکٹر مبشر منور خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج اور معاشرے کے فائدے کیلئے سبز اصلاحات بارے بتایا۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ گرین پاکستان کے آئیڈیا کو فروغ دینے کیلئے اپنا وقت صرف کریں۔

تاکہ وطنِ عزیز کے ہر کونے میں قدرتی وسائل اور بہترین ماحول کی فراہمی کوممکن بنایا جا سکے۔ تقریب میں ڈاکٹر مبشر منورخان نے پودا بھی لگایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -