ڈاکٹرحسن عباس ظہیرکی تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی عیادت

ڈاکٹرحسن عباس ظہیرکی تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی ...

  

لاہور(پ ر)سُندس فاؤنڈیشن میں نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹرحسن عباس ظہیر نے ٹیکنیکل ایکسپرٹ عثمان وحید کے ہمراہ تھیلے سیمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی عیادت کی اور اُن میں پھول اور تحائف بھی تقسیم کیے، اُنہوں نے جدید لیبارٹری میں مختلف مشینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور خاص طور پر لاہور سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لئے قائم کیے گئے سُندس مالیکیولر اینالسز منصوبے کو سراہا ۔ اُنہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے فیز I کی کامیابی کے بعد اب فیز II شروع کیا جا چکا ہے۔

جو کہ منسٹری آف پاکستان اور جرمنی حکومت کے تعاون سے خدمت سرانجام دے رہا ہے، سُندس فاونڈیشن کو اس پروگرام میں شریک کیا گیا ہے اور ہم اِس ادارے کی مزید بہتری کے لئے ہر ممکن مالی اور ٹیکنیکل معاونت بھی فراہم کریں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -