قبروں کی ایڈوانس بکنگ کروانے والی شخصیات کی تفصیلات طلب

قبروں کی ایڈوانس بکنگ کروانے والی شخصیات کی تفصیلات طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے قبرستان میانی صاحب میں قبروں کے لئے ایڈوانس جگہ مختص کروانے والی شخصیات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔فاضل جج نے اپنے تحریری حکم میں آئند ہ تاریخ سماعت پرلاہور کے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور چیئر مین قبرستان میانی صاحب سے مختص کی گئی جگہ کی واپسی کے لئے لائحہ عمل تیار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ عدالت نے وضاحت طلب کی ہے کہ میانی صاحب قبرستان میں عرصہ دراز سے قبروں کے لئے ایڈوانس جگہ مختص کروانے والی شخصیات کی فہرست ،کتنی کتنی جگہ مختص کروائی گئی اور کس قانون کے تحت جگہ الاٹ کی گئیں ۔اس کی سکی مزید سماعت 12اپریل کو ہوگی ۔

مزید :

علاقائی -