تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں ورکشاپ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)میٹرک امتحانات سالانہ 2017 کے سلسلہ میں تمام امتحانی عملہ کی تعیناتی کے سلسلہ میں تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِاہتمام ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ضلع ننکانہ میں 60 امتحانی مراکز اور ضلع شیخوپورہ میں 107امتحانی مراکز میں تمام عملہ کی تعیناتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔اس حوالہ سے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل انجم کا سیکورٹی کے حوالہ سے کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران امتحانی عملے اور طالبعلموں کی سیکورٹی کا مکمل بندوبست ہو گا۔