حکمران ملک و قوم کے بجائے اپنا سوچ رہے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

حکمران ملک و قوم کے بجائے اپنا سوچ رہے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف لاہور کی نائب صدر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران ملک و قوم کا سوچنے کی بجائے صرف اپنے معاملات سدھارنے میں لگے ہوئے ہیں،بند بجلی گھروں کو 32ارب روپے کی ادائیگیوں کی رپورٹس سے حکمرانوں کی بندر بانٹ اور لوٹ مار کا اندازہ لگایا جا سکا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارا حکمران طبقہ اپنی اصلاح کرنے کیلئے تیار نہیں۔

اوریہی وجہ ہے کہ اس کے اثرات پورے معاشرے میں پھیل چکے ہیں۔ آج پاکستان میں امیر کے لئے الگ اور غریب کے لئے الگ قانون ہے اور اس سے معاشرے میں انتشار کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔