چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے حق میں فلیکس آویزاں

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے حق میں فلیکس آویزاں

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے حق میں شہری نے فلیکس آویزاں کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جی پی او چوک میں یہ فلیکس ملتان کے رہائشی ممتاز علی نامی شہری کی طرف سے آویزاں کی گئی ہے جس پر تحریر ہے کہ وکلاء ہی نہیں، پوری قوم چیف جسٹس صاحبان کی طاقت ہے، اگر دونوں چیف جسٹس صاحبان مل کر کرپشن، اقرباء پروری اورظلم کا خاتمہ کر دیتے ہیں تو تاریخ دونوں چیف جسٹس صاحبان اور دیگر معزز جج کے لئے اچھے الفاظ لکھنے کے لئے بے تاب ہے۔

فلیکس آویزاں

مزید :

علاقائی -