عمران خان کو ملکی حالات کی سنگینی کا علم نہیں،راجہ شوکت بھٹی

عمران خان کو ملکی حالات کی سنگینی کا علم نہیں،راجہ شوکت بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملکی حالات کی سنگینی کا علم نہیں وہ صرف سیاست چمکا رہے ہیں ، حکومت قیام امن کے لئے دن رات کام کررہی ہے۔

اور ہر معاملہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔
،عمران خان نے ہمیشہ ہر واقعہ پرسیاست کی،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کئی بار اپنے موقف سے منحرفہوگئے لیکن اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، وزیراعظم نے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا کیونکہ انہوں نے دنیا اور پاکستان کے کسی قانون کی خلافورزی نہیں کی‘پاناما پیپرز میں آفشور کمپنیوں کی بھی کسی خلافورزی کا ذکر نہیں ہے‘ پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا ذاتی طور پر کوئی حوالہ نہیں ہے، محمد نواز شریف کا موقف سچائی اور دیانت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔