راجہ پرویزاشرف ودیگر ملزم عدالت میں پیش،وزیرعلی بھائیو کے وارنٹ گرفتاری

راجہ پرویزاشرف ودیگر ملزم عدالت میں پیش،وزیرعلی بھائیو کے وارنٹ گرفتاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)پیپکومیں 400سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ملوث راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر ملزمان گزشتہ روزاحتساب عدالت میں پیش ہوگئے ،عدالت نے عدم پیشی پرفاضل جج نے ایک ملزم وزیرعلی بھائیو نامی شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے جبکہ میڈیکل پیش کرنے پرایک ملزم کوغیرحاضری پرمعافی دے دی۔احتساب عدالت آئندہ سماعت 11مارچ کوتمام ملزمان کوریفرنس کی نقل فراہم کرنے کے لئے طلب کرلیاہے۔پیپکومیں 437افرادکوغیرقانونی طریقے سے بھرتی کرنے کاالزام میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگرملزمان احتساب عدالت میں گزشتہ روزپیش ہوئے،نیب نے راجہ پرویزاشرف ،سابق مینجرطاہربشارت چیمہ اورسابق سیکرٹری شاہدرفیع سمیت 8ڈائریکٹرزکے خلاف ریفرنس پیش کررکھاہے۔

مزید :

علاقائی -