میٹرک سالانہ امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

میٹرک سالانہ امتحانات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر اعلی تعلیم سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ میٹرک امتحانات سالانہ 2017ء کے انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یکم مارچ سے شروع ہونے والے یہ امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق انتہائی شفاف اور منظم انداز میں منعقد ہوں گے، اس حوالے سے پولیس کے اشتراک سے امتحانی مراکز کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے تاکہ طالب علم مکمل اطمینان کے ساتھ امتحان دیں۔یہ بات انہوں نے لاہور تعلیمی بورڈ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبہ بھر کے نو تعلیمی بورڈ ز کے چیئرمینوں کے علاوہ محکمہ اعلی تعلیم کے نمائندے بھی موجود تھے ۔اجلاس میں میٹرک امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔مختلف تعلیمی بورڈ ز کے چئیرمینوں نے اپنے اپنے ادارے کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ میٹرک امتحانات کا جامع سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔