سرنجیت سنگھ قتل کیس سماعت 2مارچ تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں بھارتی قیدی سرنجیت سنگھ کے قتل کے کیس میں مزید سماعت 2مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل غلام سرور پیش ہوئے ۔تاہم انکی گواہی ریکارڈ نہ ہو سکی ۔یاد رہے کہ پھانسی کے منتظر قیدی عامر سرفراز اور مدثر پر بھارتی قیدی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے مزید دو پولیس اہلکاروں کی گواہی کے لیے ورانٹ گرفتاری جاری کردئیے۔