دہشتگردی کے خلافجنگ میں عوام کوبھی شامل کرنا ہو گا،نصیر احمد

دہشتگردی کے خلافجنگ میں عوام کوبھی شامل کرنا ہو گا،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پی پی 144 کے زیر اہتمام دہشت گردی او اس کی روک تھام کے متعلق مذاکرہ کا اہتمام باغبانپورہ لاہور میں ہوا۔ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنماء نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، میاں اکبر سر جی، ڈاکٹر رانا ارشد علی، صوبیدار عبدالجبار، حمزہ شیخ ، وقاص پرنس نے کہا کہ دہشت گردی قومی مسئلہ بن چکی ہے اور اسے نمٹنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔


کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے دہشت گرد بھاگ کر شہروں میں اپنے سہولت کاروں کے پاس پناہ لے کر اور ان کی مدد سے دھماکے کر رہے ہیں لہذا ضروری ہو گیا ہے کہ عوام بھی اس جنگ میں شامل ہو نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ ساتھ یونین کونسلز کے چیئرمینوں اور کونسلروں پر مشتمل علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور ان کمیٹیوں میں شہریوں اور ہر مکتبہ فکر کے مساجد کے اماموں کو بھی شامل کیا جائے نئے کرائے داروں کے آنے جانے کا ریکارڈ بھی ان کمیٹیوں کے پاس ہونا چاہیے نفرت انگیز اور فرقہ واریت والے لٹریچر کو ضبط اور تقاریر پر مکمل پابند لگا لینی چاہیے ر سرومل نہیں کریگی اور وقت تک کوئی حکمت عملی کامیاب نہیں ہو گی۔ دہشت گردوں کو سرعام اور بے رحم سزائیں دینی چاہیے فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے انہوں نے کہا کہ ملک میں کل وقتی وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے تاکہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔