مولانا احمد علی روڈ پر ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

مولانا احمد علی روڈ پر ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیوخان ہسپتال اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کے بیٹے محمود علی قیصربٹ نے راوی روڈ لاہور میں مولانا احمد علی روڈ پر ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ بھی موجودتھے ۔


القادری اور ان کے صاحبزادے ماحد قیصر بٹ، مامون قیصر بٹ سمیت اے کیوخان ہسپتال کے شوکت ورک ، شاہد بیگ ، ملک فیصل ، محمد حبیب ، محمد شاہد و دیگر بھی موجود تھے ، سنگ بنیاد کی دعائیہ تقریب کے بعد حاجی قیصر امین بٹ نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال میں غریب اور بے سہارا مریضوں کو بہت جلد تمام طبی سہولیات بالکل فری دی جائیں گی ۔