پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کاکردگی
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے مختلف اداروں کے زیر اہتمام ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور کئی نمایاں پوزیشنز اپنے نام کر لیں تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے زیر اہتمام سی ا ے پاکستان اولمپیڈ 2017ء کوئز مقابلوں میں محمد عاطف شفیق ، محمد گلفام اور اسد رضا نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 25 ہزار روپے نقد انعام جیتا ان مقابلہ جات میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے 46ٹیموں نے شرکت کی اسی طرح لاہور سکول آف اکنامکس میں منعقدہ لاہور سکول ڈیبیٹ 2017ء مقابلوں میں راشد تشفین ، نائمہ علی اور غلام محی الدین نے اردو پارلیمینٹری ڈیبیٹ میں رنر اپ ٹرافی جیتی جبکہ نائمہ علی کو بہترین اردو مقرر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ سائنس لاہور میں منعقدہ آل پاکستان ڈرامہ فیسٹ مقابلوں میں سبینہ جاوید، شاہ زیب احمد ، سارہ طارق، زربہاخان ، وجاہت اورنگزیب ، سنبل ظفر، محمد ارسلان ، زین العابدین ، خولہ بنتِ جمال، زینب کیانی، کومل ادریس ، ہاشم عمر، ماہ رخ آغا، سبط حسن، عظمت مجید اور انعم ناصر نے تھیٹر مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے بہتر ین کلائیمکس ایوارڈ اپنے نام کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے شاندار کامیابی پر طلبہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔