پرائس مجسٹریٹوں نے مزید42گرانفروشوں کو گرفتارکر لیا

پرائس مجسٹریٹوں نے مزید42گرانفروشوں کو گرفتارکر لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے746مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر40دکانداروں کے چالان کیے جبکہ32,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،40افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر42افراد کو گرفتار کروایا گیا۔11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -