یونین کونسل 115جوہرٹاؤن پی بلاک میں فری ڈسپنسری کا افتتاح

یونین کونسل 115جوہرٹاؤن پی بلاک میں فری ڈسپنسری کا افتتاح

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک سیف الموک کھوکھر نے یونین کونسل 115 کے چئیرمین کے ساتھ جوہر ٹاؤن کے پی بلاک میں عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک فری ڈسپنسری کا افتتاح کردیا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک سیف اور ملک نثار کا کہنا تھا کہ ہم عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر ہی مہیا کرنا چاہتے ہیں۔

جہاں کہیں پر سیوریج کے مسائل ہیں ان کو بھی حل کیا جائے گا اور اگر کسی جگہ پر کوئی چھوٹی موٹی ٹوٹ پھوٹ ہے تو اس کو بھی دور کیا جائے گا ۔اس موقع پر وائس چئیرمین ملک فیصل اشرف اور دیگر بھی موجودتھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -