عدلیہ بچاؤ کمیٹی کی طرفسے دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت

عدلیہ بچاؤ کمیٹی کی طرفسے دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت

  

لاہور(پ ر)چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی سینئروکیل سپریم کورٹ آف پاکستان پیر عبدالرشیدقریشی ایڈووکیٹ نے سہون شریف میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا جس میں وکلاء اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے شرکت کی ۔دعا کے بعدپیر عبدالرشید قریشی نے اپنے آباؤ اجداد کا تعارف کراتے ہوئے بتایاکہ سخی لال شہباز قلندر ولدپیر سید حسن کبیر الدین کی آل اولاد سے عبدالرشید قر یشی کے گھرانے کا تعلق ہے اور ان کے ایک بزرگ سید گلاب شاہ کی درگاہ ڈکٹر آنی بسنت روڈ انڈیا میں ہے ۔ ہم حکومت پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں ہندوستان میں مدفن بزرگوں کی درگاہ پر جانے کیلئے سفارتی سطح پر کوشش کر کے ہمیں وہاں تک رسائی دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -